19 دسمبر، 2010، 12:36 PM

امریکہ

امریکہ کو یمن میں موجود القاعدہ گروپ سے زيادہ خطرہ ہے

امریکہ کو یمن میں موجود القاعدہ گروپ سے زيادہ خطرہ ہے

امریکی ذرائع کے مطابق امریکہ کی سلامتی کویمن میں موجود القاعدہ گروپ سے بہت زیادہ خطرہ لاحق ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی سلامتی کویمن میں موجود القاعدہ گروپ سے بہت زیادہ خطرہ لاحق ہے۔ امریکی انسداد دہشت گردی انتظآمیہ کے مطابق پاکستان میںالقاعدہ گروپ کی نسبت یمن میں موجود القاعدہ گروپ سے امریکہ کو زيادہ خطرہ ہے۔ہوم لینڈ سیکو رٹی اور انسداد دہشت گردی کے صدر کے اسسٹنٹ جان برنین نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب کے ساتھ یمن میں القاعدہ کے دہشت گرد اپنی کارروائیوں میں شدت لارہے ہیں۔یمن کی القاعدہ دہشت گردوں کو دنیا بھر اور خاص کر امریکہ سے بھرتی کے لیے تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ سردیوں میں امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ وہ یمن میں فوجی امداد70ملین ڈالر سے بڑھا کر150ملین ڈالر کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ کا اصل مرکز سعودی عرب ہے جہاں سے القاعدہ کو مالی اور انسانی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔

News ID 1212839

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha